آل انڈیا بدھسٹ فورم کے رہنماؤں کی حضرت امیرِ شریعت سے تاریخی ملاقات

آج آل انڈیا بدھسٹ فورم کے اعلیٰ عہدیداروں نے امیرِ شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم سے امارتِ شرعیہ، پھلواری شریف میں ملاقات کیا۔ اس یادگار موقع پر وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جو مختلف مذاہب کے درمیان محبت اور بھائی چارے کی عملی مثال تھی۔

بودھ مذہب کے نمایاں رہنماؤں نے مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور امن و اتحاد کے قیام میں امارتِ شرعیہ کی قیادت کا ساتھ طلب کیا۔ حضرت امیرِ شریعت نے ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے اپنی حمایت اور دعاؤں سے نوازا۔ انہوں نے ان رہنماؤں کو یقین دلایا کہ امارتِ شرعیہ ہمیشہ انصاف، امن، اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے تیار ہے اور کرتا رہا ہے۔

یہ ملاقات اس بات کی علامت ہے کہ حضرت امیرِ شریعت نہ صرف مسلمانوں کے بلکہ تمام مذاہب کے رہنماؤں کے لیے محبت، رہنمائی اور تعاون کی ایک روشنی ہیں۔ یہ ایک خوش آئند قدم ہے جو سماجی ہم آہنگی کے ایک نئے باب کی شروعات کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے