جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں منعقد تربیتی ومشاورتی اجلاس سے مہتمم دارالعلوم دیوبند کا خطاب

#شکیل بن حنیف خان کے ماننے والے مسلمان نہیں ہیں: مہتمم دارالعلوم دیوبند
مورخہ 19دسمبر
اپنے ایمان کی حفاظت کرنی ہے،اپنے بچوں کی ،آنے والی نسلوں کے ایمان کی فکرکرنی ہے،اس لئے ضروری ہے کہ بچوں کو ضروری مسائل سے واقف کرایاجائے،انہیں احساس کرایاجائے کہ دین وایمان خدائے وہاب کی عطاکردہ سب سے بڑی دولت اور ہماراسب سے عظیم سرمایہ ہے،ان خیالات کا اظہارکل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے زیراہتمام اور جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے زیرانتظام منعقد تربیتی ومشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم وشیخ الحدیث حضرت مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب نے کہیں،واضح رہے کہ اس وقت شکیلیت کا فتنہ بڑی تیزی سے سرابھاررہاہے، اس کے تعاقب،روک تھام،اور عملی اقدامات کےسلسلہ میں جناب مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب کی صدارت میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے زیراہتمام تربیتی ومشاورتی اجلاس کا انعقادعمل میں آیا،اجلا س کا اآغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا،نعت نبی ﷺ کے بعد جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،اس موقع سے سیدمفتی ذیشان قادری صدرمجلس تحفظ ختم نبوت رائی چورکرناٹک نے فتنہ گوہرشاہی سے متعلق اپنامحاضرہ پیش کیا،مولاناابرارالحق شاکرقاسمی صدرمجلس تحفظ ختم نبوت حیدرآبادنے پیشیں گوئیوں کی حقیقیت،اورشکیل بن حنیف،اسی طرح حضرت امام مہدی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق امت مسلمہ کا عقیدہ اور شکیل بن حنیف کا دجل جیسے حساس عناوین پر تفصیلی محاضرہ پیش کیا،مفتی عبدالرؤف صاحب قاسمی خادم مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ،انجیئنرذی شان داؤدی،ودیگراکابر علماء کرام ، دانشوران شریک اجلاس رہے،ازیں قبل حضرت مہتمم صاحب دارالعلوم دیوبند کا پٹنہ ائیرپورٹ پر جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے مہتمم جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمد قاسم صاحب ،مولانامرغوب الرحمن قاسمی ،مفتی خالدانور پورنوی،انجیئرذی شان، حافظ محمد عاصم،حافظ محمد عابد،ارمان وغیرہ نے بڑی تعدادمیں پرتپاک استقبال کیا،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ پہونچتے ہی ختم نبوت زندہ باد،تحفظ ختم نبوت زندہ باد،مہتمم دارالعلو دیوبند زندہ باد کے نعروں سے پوراجامعہ گونج اٹھا،اس موقع سے حضرت مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب نے اپنے خطاب میں جس دلسوزی اور کڑہن کے ساتھ شکیلیت کے فتنہ سے پردہ اٹھایا،ہزاروں آنکھیں نم ہوگئیں،انہوں نے کہا:کہ پڑھے لکھے لوگ فتنہ شکیلیت سے متاثرہورہے ہیں،دارالعلوم دیوبند کا واضح اعلان ہے کہ شکیل بن حنیف خان کو ماننے والے لوگ مسلمان نہیں ہیں،یہ خود بھی کافرومرتد ہے اور دیگرلوگوں کو بھی مرتد بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے،انہوں نے کہا: بہاروالوں کی ذمہ داری اس لئے بڑھ جاتی ہے چونکہ بہارسے یہ فتنہ اٹھاہے،انہوں نے کہا:اب ان کی عورتیں بھی فکرکررہی ہیں،اس لئے خصوصی توجہ دیجئے،انہوں نے ارباب مدارس کو توجہ دلائی کہ اپنے مدرسہ میں مجلس تحفظ ختم نبوت قائم کیجئے،اپناایک بجٹ متعین خاص کیجئے،صرف اسی کام کے لئے،انہوں نے کہا: آج شکیل بن حنیف خان کہہ رہاہے کہ وہ مہدی ہے،اور عیسی بن مریم ہے،اوریہی دعویٰ مرزاغلام قادیانی پہلے کرتاتھا،پہلے کہاتھاکہ وہ مہدی اور عیسی ہے،بعدمیں نبوت کابھی دعویٰ کیا(نعوذباللہ) شکیل بن حنیف خان بھی اس طرز پر چل رہاہے،اس موقع سے دردمندانہ پیغام بھی حضرت مہتمم صاحب نے جاری کیا،جسے ہزاروں کی تعدادمیں ارباب مدارس،ائمہ کرام کے سامنے پیش کیا گیا،جس میں مہتمم دارالعلوم دیوبند نے فرمایا: پوری قوت کے ساتھ یہ گذارش ہے کہ ہم سب اپنے مکاتب ومدارس ،اسکول،کالج،مردوخواتین کے اداروں اوراپنے اپنے میدان عمل میں ،نیز اپنے گھروں میں، بوڑھوں، جوانوں، اوربچوں کے درمیان عقائد کی تعلیم کو خوب عام کریں،اہل علم کے اور دیندارگھرانوں میں بھی فضائل اورآداب کے ساتھ ، عقائد و ایمانیات کی تعلیم ضرور کی جائے،حفاظ کرام،ائمہ مساجد،وعلماء کرام،کے درمیان تربیتی پروگرام کئے جائیں،تاکہ انہیں عقائدپر مکمل انشراح ہو،اور وہ ان فتنوں کا تعاقب کرسکیں،حالات بتارہے ہیں کہ اب کسی گھرانے یاطبقے کا بظاہرکوئی استشنامشکل ہورہاہے،،اس لئے آج سے یہ عہد لیجئے کہ کہ ہمیں اپنے اور اپنی نسلوں کے ایمان کی فکرکرنی ہی ہوگی،اور اسی ایمان پرجینااورمرناہے۔جمعیۃ علماء بہارکے صدرمحترم جناب مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی نے تاثراتی خطاب کیا،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے جنرل سکریٹری مفتی خالدانورپورنوی نے سکریٹری رپورٹ پیش کرتے ہوئے نظامت کا فریضہ انجام دیا،مفتی عبدالاحدقاسمی نے مجلس تحفظ ختم نبوت پٹنہ کی رپورٹ پیش کی،جامعہ مدنیہ کے اساتذہ ،ومنتظمین،مولانا محمد حارث، مولانا مرغوب الرحمٰن، مفتی عبدالاحدقاسمی،مفتی خالد انور پورنوی،مفتی سیف الدین صاحب قاسمی،مفتی محمداکرم ،مولانامنہاج الدین ،مولانانورالزماں دریاپوری،مولانا عبدالغنی،حافظ نجم الہدی ، مولانا سہیل اختر مظفر پور ی،مولانافیاض احمدصاحب، قاری عبدالحسیب،قاری محمدصالح استوی، مولانامحمد اکبرحسین، مولانا امیر الہدی ، حافظ محمدکیف ،مولاناعمرفاروق نے دن رات محنت کی اس پروگرام کوکامیابی سے ہمکناکرکرانے کے لئے،پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد صاحب قاسمی شعبہ اردو اورینٹل کالج پٹنہ نے بھی اہم خطاب کیا،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بھاگلپورکے صدرمحترم جناب مولاناعطاء الرحمن صاحب مفتاحی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بیگوسرائے کے صدرجناب مولانامحمدصابر نظامی صاحب ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع بیگوسرائے کے جنرل سکریٹری جناب مولاناامان اللہ صاحب نستوی ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھے پورہ کے صدرجناب مفتی جاویداشرف قاسمی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع پورنیہ کے جنرل سکریٹری جناب مفتی شمس توحیدصاحب مظاہری،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع ارریہ کے نائب صدر جناب مفتی انعام الباری صاحب،اس کے جنرل سکریٹری جناب مفتی عبدالوارث صاحب قاسمی،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع دربھنگہ کے صدر جناب مولانا نورالہدی،اس کے جنرل سکریٹری جناب مفتی محمدصابر صاحب قاسمی،رابطہ مدارس مدھوبنی کے صدر مفتی انور صاحب قاسمی،رابطہ مدارس اسلامیہ بانکا کے صدر جناب مولانا قاری نظام الدین، سکریٹری جناب مولانا شاہد انور قاسمی،رابطہ مدارس اسلامیہ سارن کے جنرل سکریٹری جناب مفتی محفوظ الرحمن صاحب،حافظ زبیر عاصم،رابطہ مدارس اسلامیہ گیا کے صدر جناب مولانا عبیداللہ صاحب، جنرل سکریٹری جناب مفتی اسماعیل صاحب،ودیگر اضلاع کے صدورونظماء ،ارباب مدارس،ائمہ مدارس،خطباء،دانشوران ہزاروں کی تعدادمیں شریک ہوئے۔جناب سمیع احمد پٹنہ سیٹی نے حضرت مہتمم صاحب کا استقبال کیا،مہتمم دارالعلو م دیوبند کہ دعاء پر اجلاس اختتام پذیرہوا_

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے