*جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی میں قاری فیض الدین عارف صاحب کی والدہ کے لئے قرآن خوانی کرکے ایصال ثواب کیا گیا* لونی(اسٹاف رپورٹر) لونی کی معروف شخصیت وجمعیت علماء ہند شہر لونی کے جنرل سیکریٹری ودارالعلوم سبیل السلام علوی نگرکے مہتمم مولانا قاری فیض الدین عارف صاحب کی والدہ محترمہ کی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں اناللہ وانا الیہ راجعون ،مولانا یاسین صدیقی قاسمی ناظم جامعہ ہذا نے طلبہ سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ نیک صفت خوش مزاج طبعیت کی حامل تھیں،میری ایک مرتبہ ان سے ملاقات ہوئی تھی جب وہ عمرہ کے سفرپرجارہی تھیں،ان سے دعاکی درخواست کی تھی ،ان کی انتقال پُرملال پر جامعہ منبع العلوم ایجوکیشنل ٹرسٹ پوجاکالونی، ٹرونیکاسیٹی لونی میں مدرسہ کے طلبہ واساتذہ نے قرآن شریف پڑھ کر ایصال ثواب کیا،اس موقع پر شیخ الہند ٹرسٹ آف انڈیا کے چیئرمین وجمعیت علماء ہند شہر لونی کے نائب سکریٹری مفتی فہیم الدین رحمانی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا،
Related Posts
ملک کے لئے ہماری قربانیاں ناقابل فراموش ہیں
ملک کے لئے ہماری قربانیاں ناقابل فراموش ہیں:ارشد حبیب قاسمی معہد عائشہ للبنات ڈومریا ارریہ میں پرچم کشائی کی گئی_…
حضورؐ کے بعد کسی نئے نبی کی آمد کا دعویٰ کرنے والا کذاب: مولانا محمود مدنی
حضورؐ کے بعد کسی نئے نبی کی آمد کا دعویٰ کرنے والا کذاب: مولانا محمود مدنی کسی سے ڈر کرمسلمان…
حضرت مولانا زبیر صاحب قاسمی نوراللہ مرقدہ کاانتقال پرملال:انا للہ وانا الیہ راجعون
تیری خدمت کو ہم کبھی بھلانہیں پائیں گے! از ۔محمد طلحہ قاسمی بلند شہری آج ہفتہ کی صبح یہ خبر…