عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کے معاملے میں جمعیۃ علماء ہند کی پٹیشن پر آج سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہوسکی۔

اگلے ہفتہ سماعت کے لئے چیف جسٹس کا حکم

نئی دہلی5/ دسمبر
سنبھل سانحہ اور اجمیر درگا ہ پر ہندوؤں کے دعوے کے پس منظر میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء کی جانب سے عبادت گاہوں کے تحفظ کے قانون کے تعلق سے داخل پٹیشن پرآج وقت کی کمی کی وجہ سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت نہیں سکی۔

جمعیۃ علماء ہند کی درخواست پر چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ اس اہم مقدمہ کی سماعت کے لیئے تیار ہو گئے تھے اور آج انہوں نے تین ججوں کی بینچ کے سامنے مقدمہ کی سماعت کا حکم جاری کیا تھا لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی ۔

چیف جسٹس نے اس مقدمہ کی سماعت اگلے ہفتہ کرائے جانے کا حکم جاری کیا ۔

آج عدالت میں جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ راجو رام چندرن کے ہمراہ ایڈوکیٹ ورندا گروور، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ اعجاز مقبول، ایڈوکیٹ شاہدندیم، ایڈوکیٹ سیف ضیاء، ایڈوکیٹ مجاہد احمد و دیگر موجود تھے۔
فضل الرحمن قاسمی
پریس سیکریٹری
جمعیۃ علماء ہند
09891961134

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے