کریڈیبل پبلک اسکول: علم کے ساتھ تفریح کا حسین امتزاج

سالم ظفر
دولت پور ڈوبا ارریہ بہار

سیرو تفریح انسانی زندگی کے لیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ یہ نہ صرف جسمانی سکون فراہم کرتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ کو بھی کم کرتی ہے۔ زندگی کے مصروف معمولات اور روزمرہ کے دباؤ سے نکل کر فطرت کے قریب جانا، خوبصورت مقامات کی سیر کرنا، اور قدرتی مناظر کا مشاہدہ کرنا انسان کو ایک نیا حوصلہ اور توانائی فراہم کرتا ہے۔ سیرو تفریح کے ذریعے انسان قدرت کی عظمت کو محسوس کرتا ہے اور اللہ کی تخلیق کردہ نعمتوں کی قدر کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
قرآن مجید میں بھی سیرو تفریح کی اہمیت کو واضح کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:
"قُلْ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلُ ۚ”
(سورہ الروم: 42)
ترجمہ: "کہہ دو، زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ تم سے پہلے لوگوں کا کیا انجام ہوا۔”
یہ آیت ہمیں غور و فکر اور عبرت حاصل کرنے کی ترغیب دیتی ہے کہ ہم ماضی کی قوموں کے انجام سے سبق حاصل کریں اور اللہ کی نشانیوں پر غور کریں۔
تعلیم کا مقصد صرف کتابی علم فراہم کرنا نہیں بلکہ طلبہ کی شخصیت کی تعمیر اور ان کے ذہنی، جسمانی، اور روحانی نشوونما کا اہتمام بھی ہے۔ کریڈیبل پبلک اسکول، جو کہ جناب مولانا محمد صابر قاسمی صاحب صدر، المدرسین اسلامیہ تنظیم المسلمین بھنگیہ ارریہ کی بہترین قیادت میں چل رہا ہے، اس مقصد کو بخوبی پورا کر رہا ہے
گزشتہ روز نورتھ بنگال سائنس سینٹر و دیگر جگہوں پہ اسکول کے بچوں کو ایک تفریحی اور تعلیمی دورے پر لے جایا گیا، جہاں انہوں نے نہ صرف خوبصورت مناظر کا مشاہدہ کیا بلکہ زندگی کے اہم اسباق بھی سیکھے۔ اس دورے کا مقصد بچوں کو روزمرہ کی کتابی تعلیم سے ہٹ کر قدرت کے قریب لے جانا اور ان کی ذہنی وسعت کو بڑھانا تھا۔
تفریحی مقامات پر بچوں نے کھیل کود اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا، جس سے ان کے چہروں پر خوشی اور ذہنوں میں تازگی نظر آئی۔ اس دوران اساتذہ نے بچوں کو مختلف تعلیمی پہلوؤں سے روشناس کرایا، جیسے کہ ماحول کی حفاظت، قدرتی وسائل کی اہمیت، اور صحت مند زندگی کے اصول۔
کریڈیبل پبلک اسکول ہمیشہ اپنے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیتا ہے، اور یہ سیر و تفریح اس کی ایک واضح مثال ہے۔ یہ دورہ نہ صرف بچوں کے لیے خوشی کا ذریعہ تھا بلکہ ان کے دلوں میں تعلیم، محبت، اور معاشرتی ہم آہنگی کے جذبات کو پروان چڑھانے کا ایک ذریعہ بھی بنا۔
جناب مولانا محمد صابر قاسمی صاحب کی قائدانہ صلاحیتیں اسکول کو ایک مثالی ادارہ بناتی ہیں، جہاں بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ اخلاقی اور سماجی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ ایسے پروگرام بچوں کے اندر سیکھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں اور انہیں زندگی کی حقیقتوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں۔
کریڈیبل پبلک اسکول نے یہ ثابت کر دیا کہ تعلیم اور تفریح کا حسین امتزاج بچوں کی شخصیت کی بہترین تعمیر کا ذریعہ ہے۔ اس طرح کے اقدامات بچوں کے مستقبل کو روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس خوبصورت سفر میں کریڈیبل پبلک اسکول کے ڈائریکٹر جناب مولانا محمد صابر صاحب اور والد محترم جناب محمد اسرائیل صاحب، اسکول کے نائب انچارج جناب محمد ثاقب صاحب، اسکول کے سنئیر ڈرائیور جناب عبد الاحد صاحب، اسی طرح اسکول کے سنئیر ماسٹر جناب سرفراز صاحب دھاپی، و جناب ابوذر صاحب دھاپی، جناب حافط عاقب صاحب، ماہر ٹیچر جناب سیف صاحب وجناب شمشیر صاحب جناب مولوی احتشام الحق صاحب ان تمام حضرات کی موجودگی نے اس دورے کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا۔ ان سب کی رہنمائی میں بچوں نے قدرتی ماحول کو قریب سے دیکھا اور اس کی اہمیت کو سمجھا۔ دورے کے دوران، اساتذہ اور انتظامیہ نے بچوں کی بھرپور رہنمائی کی، ان کے سوالات کے جواب دیے اور انہیں فطرت کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا
کریڈیبل پبلک اسکول کا یہ تفریحی سفر بچوں کی زندگی کا ایک یادگار دن بن گیا، جو نہ صرف ان کے ذہنوں میں خوشگوار یادوں کے طور پر رہے گا بلکہ ان کے تربیتی مراحل میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے