(پریس ریلیز)
یہ ہمارے لئے بڑی سعادت کی بات ہے کہ بتاریخ ۱۹ دسمبرکو،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے زیراہتمام انعقاد پذیر تربیتی ومشاورتی اجلاس میں نمونہ اسلاف حضرت اقدس مولانا،مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب مہتمم وشیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند تشریف لائے،اور اپنے درمندانہ خطاب وپیغام کے ذریعہ تحفظ ختم نبوت کے لئے ہمیں بیدارکیا،اس لئے اب اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ تحفظ ختم نبوت وردفتنہ شکیلیت بیداری مہم چلائی جائے،اور بہارکے کونے کونے تک حضرت مہتمم صاحب دارالعلوم دیوبند کے پیغام کو پہونچایاجائے،ان خیالات کا اظہارآج جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے اساتذہ کرام کی مشاورتی نشست میں جناب مولانامحمدحارث بن مولانامحمدقاسم صاحبؒ مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے کیا،واضح رہے کہ بتاریخ ۱۹ دسمبرکو، جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے زیراہتمام انعقاد پذیر تربیتی ومشاورتی اجلاس سے نمونہ اسلاف حضرت اقدس مولانا،مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب مہتمم وشیخ الحدیث دارالعلوم دیوبندنےبہت ہی دردوکڑھن کے ساتھ فرمایاتھا: یہ ہمارے لئے ڈوب مرنے کی بات ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ کے تاج ختم نبوت پر حملہ کیاجائے اور ہم آرام وچین سے گھروں کے اندربیٹھے رہیں،انہوں نے آج کے بڑھتے فتنہ شکیلیت کی طرف بھی توجہ دلائی تھی اور کہاتھا: شکیلیت کا فتنہ بڑی تیزی کے ساتھ اپنے پنجے گاڑ تا نظر آرہا ہے مزید دکھ کی بات یہ ہے کہ اس فتنے کی زد میں دیندار، سمجھدار قسم کے دینی و علمی گھرانے کے افراد بھی آ رہے ہیں اور بعض دینی و دعوتی جماعتوں سے وابستہ افراد بھی بری طرح اس فتنے کا شکار ہو کر اسکے پر چارک و داعی بنتے نظر آ رہے ہیں العیاذ بالله ،انہوں نے اپنے دردمندانہ پیغام میں کہا:بہار جیسا صوبہ جہاں بڑے بڑے اساطین علم پیدا ہوئے جنکی بڑی دینی و علمی خدمات ہیں آج ایسا صوبہ شکیلیت کے نرنے میں ہے بلکہ اب تک کی معلومات میں ملک و بیرون ملک میں جہاں کہیں اس فتنے کے سرغنہ قسم کے لوگ پکڑے گئے ان کا تعلق زیادہ تر بہار کے کسی نہ کسی علاقے سے پایا گیا۔لہذا علماء بہار کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست بہار سے اس بد نما داغ کو ختم کر دیں اور اس کے تعاقب کیلئے اپنے تن من دھن کی بازی لگا دیں۔امیرملت حضرت مہتمم صاحب دارالعلوم دیوبندکے اس درد وکڑھن بھراپیغام کے عملی نفاذ کے لئے اجلاس میں موجود بہارکے کونے کونےسے آئے علماء کرام ،ائمہ عظام،ارباب مدارس ،اساتذہ مدارس،دانشوران نے زمینی محنت شروع کردی ہے،اس سلسلہ میں آج جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے اساتذہ کی مشاورتی نشست ہوئی،جس کی صدارت جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ نے فرمائی،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے مہتمم جناب مولانامحمدحارث نے اس موقع سے اجلاس کی کامیابی کے لئے سب سے پہلے اساتذہ کو شکریہ کے کلمات کہے،ان کی خدمت میں تحفہ بھی پیش کیا،اور باہمی مشورہ کے بعد چالیس روزہ تحفظ ختم نبوت ورد فتنہ شکیلیت کا فیصلہ لیاگیا،اس نشست میں جامعہ مدنیہ کے اساتذہ میں مفتی عبدالاحدقاسمی،مفتی خالد انور پورنوی،مفتی محمداکرم ،مولانامنہاج الدین ،مولانانورالزماں دریاپوری،مولانا عبدالغنی،حافظ نجم الہدی ، مولانا سہیل اختر مظفر پور ی،مولانافیاض احمدصاحب، قاری عبدالحسیب،قاری محمدصالح استوی، مولانامحمد اکبرحسین، مولانا امیر الہدی ، حافظ محمدکیف ،مولاناعمرفاروق موجودتھے۔جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی کی دعاء پر مجلس اختتام پذیرہوئی۔