تدریب المعلمین اوریوتھ کلب کی ماسٹر ٹریننگ کے لئےبہت سے شرکاء تیار ٹریننگ کے لئے تاریخ کا تعین
منظم مکاتب کے قیام کےلئے ہر ممکن جد وجہد کیا جائے:مولانا سالک انور قاسمی
جمعیة علماء ہند نےہندستانی مسلمانوں کے دین و ایمان کے تحفظ کے لئے” دینی تعلیمی بورڈ”کے ذریعے منظم مکاتب کا ملک گیر مہم جاری کیا ہوا ہے اور اپنے مقامی،شہری،ضلعی یونٹ کے لئے اس کو لازمی قرار دیاہے
شریعت کابھی یہ قطعی حکم ہے کہ بنیادی دینی تعلیم سے ہر مسلمان مردو عورت کو ضرور روشناس کرایاجائے ، اسی مقصد سے جمعیة علماء ہند نے اپنے ضلعی یونٹوں کو مکلف بنایا ہے کہ اپنے ذیلی یونٹوں کے ذریعے مکاتب کا جال ہر گاؤں ،قریہ اور بستی میں بچھایا جائے اور اس پر ہر ممکن محنت کی جائے کیونکہ مکاتب کی تعلیم فرض عین ہے اور مدارس اسلامیہ کی تعلیم فرض کفایہ ہے
ابھی ایک سروے کےمطابق ملک کےمسلمانوں کی نوے فیصد سے بھی زیادہ تعداد بنیادی دینی تعلیم سے نابلد ہے اس خوفناک جہالت وغفلت کو ختم کرنے کی ذمہ داری علماءپر ہے اس لئے منظم مکاتب پر عمل درآمد کے لئے ہر ممکن کوشس کیا جائے اسی مقصد سے آج کا یہ مشاورتی ورکشاپ منعقد ہوا یہ
باتیں مولانا سالک انور قاسمی آرگنائزر جمعیة علماء بہار نے جمعیة علماء سوپول کے زیر انتظام جامع مسجد سرجاپور میں منعقد مشاورتی میٹنگ میں کہیں اور تفصیل سے منظم مکاتب کی شرائط وخصوصیات اورافادیت پر روشنی ڈالی اور ہربلاک کےذمہ دار سے درخواست کی کہ کم ازکم ایک منظم مکتب شروع کریں اور پھر اس کو ماڈل بناکر دیگر بستیوں میں بھی کام کو وسعت دی جائے
چنانچہ ہر بلاک کے ذمہ دار نے عزم لیا اور مکاتب شروع کرنے کاوعدہ کیا
شرکاء کے مشورہ سے 5 دسمبر 2024ء بروز جمعرات کو اساتذہ کی ٹریننگ کی تاریخ متعین ہوئی،جس میں جمعیة علماءہند کی طرف سے ایک ٹرینرآئیں گے پورے ضلع کے مکاتب ومدارس کےاساتذہ ان سے ٹریننگ لے سکتے ہیں
نیز جمعیة یوتھ کلب کی ہفت روزہ ٹریننگ کا بھی مشورہ ہوا جس میں حصہ لینے کی کثیر تعداد میں نوجوانوں نے خواہش ظاہر کی جلد اس پر پیش رفت ہوگی ان شاء اللہ
مشاورتی نشست کا آغاز مولانا رحمت اللہ صاحب قاسمی کی تلاوت اور مفتی شمشیر مفتاحی کی نعت سے ہوا۔
مفتی امان اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء سوپول و مہتمم جامعہ رشیدیہ گنپت گنج نے جمعیة علماء ہند کے زریں خدمات اور روشن کارنامے پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے جمعیة علماء ہند کے تعمیری شعبوں خصوصا دینی تعلیمی بورڈ،جمعیة یوتھ کلب،اصلاح معاشرہ،ملت فنڈ،جمعیة سدبھاؤنا منچ ،جمعیة اسٹڈی سینٹر اور کچھ دیگر شعبوں کا تعارف کرایا اور میٹنگ کے اغراض ومقاصد کو واضح کیا نیز مہمان خصوصی مولانا سالک کاتعارف کرایا اور نظامت کے فریضہ کو انجام دیا
اس میٹنگ کی ضیافت جمعیة علماء پرتاب گنج نے کی اورخصوصی طور پر جمعیة علماء پرتاب گنج کے صدر حافظ الحاج حشمت اللہ صاحب وسکریٹری حافظ شمس الدین نے بڑی محنت کی اور پروگرام کو کامیاب کرنے میں اہم رول اداکیا
اس میٹنگ کے شرکاء میں مولانا نور عالم قاسمی نائب صدر جمعیة علماء سوپول ومولانا یوسف قاسمی ،حاجی جمیل صدیقی تروینی گنج،شمیم بھائی سابق ضلع پریشد تروینی گنج،مولانا عبدالمتین و ضیاء الدین صاحب گنپت گنج ،مولانا انصار الحق قاسمی مفتی سجاد قاسمی مفتی اسماعیل مولانا منصور عالم قاسمی مولانا صفت اللہ خیری مفتی اسلم قاسمی مفتی مقصود ومولانا امتیاز ومولانا اکبر ومولانا عزرائیل ومولانارضوان اشاعتی و مولانا عبد الصمد قاسمی و حافظ عبد الصمد وپروفیسر سعید الرحمن وشاہد وصی اور ہربلاک کےجمعیة کے ذمہ داران وممبران تھے
صدر نشست حضرت مولانا مطیع الرحمن رحمانی کی دعاپر مجلس کا اختتام ہوا