جمعیت علماء جہان آباد کی مشاورتی میٹنگ مختلف تجاویز کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر

جمعیۃ علماءضلع جہان آباد میں صوبائی آرگنائزر کی آمد

منظم مکاتب کے ساتھ دیگر امور جمعیت کے زمینی نفاذ کے لئے جلد ہی ہر بلاک میں ہوگا ریاستی آرگنائزر کا دورہ

30/نومبر2024ءکو معلمین کی یک روزہ ٹریننگ کا فیصلہ

رپورٹ: مظفر آفاق قاسمی
سکریٹری جمعیۃ علماء جہان آباد بہار۔
28 اکتوبر 2024ء
_________________________
جمعیۃ علماء ہند کی ضلعی شاخ جمعیۃ علماء جہان آباد بہار کی آج یہاں شہر کے معروف ادارہ جامعہ عربیہ اسلامیہ جعفر گنج جہان آباد میں ایک مشاورتی میٹنگ ضلعی صدر مولانا قاری مسلم ایاز مظاہری کی صدارت اور جنرل سکریٹری مولانا قاری شہرت قاسمی کی نظامت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں مجلس عاملہ و منتظمہ کے معزز اراکین کے ساتھ ضلع کے تمام بلاکوں کے ذمہ داران حضرات بھی شامل ہوئے۔میٹنگ کا آغاز قاری مسلم ایاز کی تلاوت قرآن کریم اور قاری مظفر ریحان کی پرسوز نعتیہ کلام سے ہوا۔
افتتاحی خطاب میں بندہ ناچیز مظفر آفاق قاسمی نے مختصراً آرگنائزر صاحب کا تعارف اور انکےآنے کا مقصد بیان کیا۔بعدہ ایجنڈے کے مطابق نائب صدر جمعیۃ علماء بہار مولانا شہرت قاسمی نے کہا کہ حکومت ہند کے ذریعے لایا گیا وقف ترمیمی بل ناقابل قبول ہے،جمعیت علماء جہان آباد اسے مسترد کرتی ہے اور عزم کرتی ہے کہ جمعیت علماء ہند اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ ملک بھر کی تمام ملی جماعتوں کا اس حوالے سے جو متفقہ سرکلر ہے اسی پر من و عن عمل کیا جائے گا۔
بطورِ مہمان خصوصی اور جمعیۃ علماء بہار کے آرگنائزر مولانا سالک انور قاسمی نے ملک بھر میں جاری جمعیۃ علماء ہند کی تحریک سے لوگوں کو روشناس کراتے ہوئے منظم مکاتب کی اہمیّت و افادیت کو تفصیل سےبیان کیااور اس کے قیام کو لازمی قرار دیا۔اور حاضرینِ مجلس سے عہد لیا کہ وہ ضرور اپنے اپنے علاقے میں مکاتبِ دینیہ کی فکر لیں گے۔
دوسرے ایجنڈا کے تحت طے ہوا کہ نومنتخب ریاستی آرگنائزر مولانا محمد سالک انور قاسمی جو جمعیت علماء ہند دہلی کے ذریعے ریاست بہار میں ہورہے کاموں کی نگرانی و رہنمائی کے لئے مقرر کئے گئے ہیں،ان کے لئے ضلع جہان آباد کے تمام بلاکوں میں ایک ایک یوم کا نظام العمل بنایا جائے اور موصوف اسی نظام کے تحت ہر بلاک کی مقامی جمعیت کے ساتھ مل کر بلاک میں منظم مکاتب کے قیام کے ساتھ دیگر امور جمعیت کے عملی نفاذ کے لئے رہنمائی فرمائیں گے آرگنائزر صاحب سے پروگرام کی ترتیب بناکر بلاک وائز شیڈول جلد ہی ان شاءاللہ جاری کردیا جائے گا۔
اور اخیر میں یہ بھی طے پایا کہ 30/نومبر 2024کو مکاتب میں پڑھانے والے معلمین کی یک روزہ ٹریننگ جامعہ دارالفلاح مخدومپور میں کرائی جائے گی، نیز 4/ دسمبرتا 10دسمبر2024 جمعیۃ یوتھ کلب کے زیر اہتمام سات روزہ ماسٹر ٹریننگ کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اور ڈریس کوڈ کیلئے 10نومبر سے پہلے فی نفر 1500سو روپئے جمع کرانی لازمی ہے۔
ان جملہ تجاویز پریہ فیصلہ ہوا کہ ہمیں زمینی طور پر اپنے بلاک میں منظم انداز سے جمعیت کے پلیٹ فارم سے پوری جدوجھد کرنی ہے اور رب العالمین سے بھی رجوع کو اپنا نصب العین بنانا ہے۔
اخیر میں صدر محترم جناب قاری مسلم ایاز مظاہری نے اختتامی گفتگو میں کہا کہ ماشاء اللہ آج کی میٹنگ بہت شاندار رہی ضلع بھر سے اتنی بڑی تعداد میں آپ خدام جمعیت یہاں حاضر ہوگئے اور قوم وملت کی تعمیر و تشکیل اور برائیوں کے سد باب کے لئے سرجوڑ بیٹھے۔
موصوف نے کہا کہ آپ حضرات کام کررہے ہیں،کرتے رہیں،یہ آپ سب کے لئے سعادت کی بات ہے،کرنے والے کام کرتے ہیں،باتیں نہیں بناتے،اس لئے سب آپس میں مل جل کر کام کریں،ایک دوسرے پر الزام تراشیوں سے بچیں اور یاد رکھیں کہ امت مسلمہ کی دلوں کی ڈھرکن قائد ملّت شیر اسلام حضرت مولانا سید محمود مدنی جیسی فکر مند قیادت سے اسوقت ملک ہی نہیں پوری دنیا مستفید ہورہی ہے۔
آج کی اس مشاورتی میٹنگ میں مذکورہ لوگوں کے علاوہ مولانا قاری سمیع اللہ قاسمی ناظم مدرسہ عربیہ اسلامیہ شیواجی پتھ جہان آباد مولانا اصغر حسین قاضی شریعت دارالقضاء امارت شریعہ جہان آباد حافظ طفیل اشرف جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ارول حافظ مولوی شہاب الدین ناظم مدرسہ اسلامیہ کرپی مولانا حیدر علی ندوی صدر جمعیۃ علماء بلاک کاکو مولانا رضوان احمد قاسمی امام وخطیب جامع مسجد ارکی۔حافظ محبوب الٰہی امام و خطیب مسجد دامودر پور مخدومپور قاری عبدالحفیظ امام وخطیب مسجد مدرسہ عربیہ شیواجی پتھ حافظ اختر امام شمسی امام کچھی مسجد مولانا جاوید قاسمی ناظم مدرسہ تعلیم الاسلام بچلی محلہ جہان آباد حافظ وقاری فیاض احمد امام وخطیب مسجد گاندھی نگر حافظ زید عالم امام وخطیب مسجد پیاری محلہ حافظ نیر عالم مدرس جامعہ کائنات اسکول کاکو حافظ اسرار قاسمی امام کاکو پالی محمد حافظ انتصار عالم جامعہ حسینیہ شیخ عالم چک حاجی شمس الدین جعفر گنج ایوب انصاری فدا حسین روڈ سہیل عالم امام محمد عقیل احمد رتنی فرید پور زین العابدین گاندھی نگر حافظ شہاب الدین بچلی محلہ وغیرہ کے نام بطورِ خاص قابل ذکر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے