تیری خدمت کو ہم کبھی بھلانہیں پائیں گے!
از ۔محمد طلحہ قاسمی
بلند شہری
آج ہفتہ کی صبح یہ خبر جب پڑھنے کو ملی کہ دارالعلوم دیوبند کے حلقہ بلند شہر کے سفیر حضرت مولانا زبیر صاحب قاسمی نوراللہ مرقدہ اس دار فانی سے کوچ کرگئےہیں انا للہ وانا الیہ راجعون_
حضرت مولانا مرحوم کی بے لوث خدمات دارالعلوم دیوبند کے لںٔے جس کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا بلند شہر کی عوام و خواص علماء کرام وآںٔمہ عظام کی نظر میں حضرت مولانا مرحوم کی بڑی قدر تھی ہر شخص یہ محسوص کرتا تھا کہ حضرت کا تعلق سب سے زیادہ مجھ ہی سے ہے اتنا بڑا ضلع سال میں ایک یا دو بار ملاقات پھر بھی سب کے نام یاد رکھنا حضرت کی خاص بات تھی دیوبند سے آتے ہوۓ بھوڑ چوراہا پر اترتے اور سیدھے مسجد تشریف لاتے اور بلا تکلف جس چیز کی خواہش ہوتی اظہار فرماتے کبھی کبھی آرام بھی فرماتے پھر آگے کا سفر جاری فرماتے حضرت مولانا مرحوم کا یہ بھی ایک معمول چند سالوں سے تھا کہ یکم رمضان المبارک کو مسجد بھوڑ چوراہا میں دارالعلوم دیوبند کے چندے کا اعلان فرماتے اور مستقل پھر دارالعلوم کی رسید بک احقر کے پاس رکھ دیتے اور اعلان بھی فرماتے شوال المکرم کے شروع ہفتہ تک مخیر حضرات دارالعلوم دیوبند کی رسید بنواتے رہتے آج حضرت مولانا ہم سب کو چھوڑ کر چلے گںٔے بے شمار خوبیوں کے مالک انتہائی سادہ زندگی اکابرین کی جھلک دکھائی دینے والے عالم دین اب ہمیشہ کے لںٔے ہم سب سے رخصت ہوگئے_
اخیر میں میں تمام حضرات علمائے کرام آںٔمہ عظام سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی اپنی مساجد میں قران خوانی اور دعاء کا اہتمام فرماںٔیں
ہم خدام
آل انڈیا ملی کونسل ضلع بلند شہر
حضرت مولانا کے اہل خانہ سے تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں
مولانا عبدالرحمن کاشفی
صدر ملی کونسل ضلع بلند شہر
قاری محمد افضل قاسمی
جنرل سکریٹری ضلع بلند شہر
9نومبر 2024ءبروز ہفتہ