دارالعلوم دیو بند کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے
پریس اعلانیہ
دارالعلوم دیو بند کے مہتمم جناب حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی نے آج ایک اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا:دارالعلوم دیو بند کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے،انہوں نے کہا: مختلف ذرائع سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ دارالعلوم دیو بند کے نام سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر متعدد اکاؤنٹ چلائے جارہے ہیں؛ اس لیے واضح کیا جاتا ہے کہ دارالعلوم دیو بند کا سوشل میڈ یا پر کوئی بھی آفیشیل اکاؤنٹ نہیں ہے۔ دارالعلوم دیو بند سے متعلق تمام تر مستند خبریں، اعلانات، اور معلومات صرف دارالعلوم دیو بند کی آفیشیل ویب سائٹ www.darululoom-deoband.com پر ہی فراہم کی جاتی ہیں۔ اگر سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر دار العلوم کے نام سے کوئی اکاؤنٹ یا پیچ (صفحہ ) ملے ، تو اسے ادارہ کا تصور نہ کیا جائے۔
حضرت مہتمم صاحب نے گزارش کی ہے کہ کوئی بھی دارالعلوم دیو بند کا نام استعمال کر کے سوشل میڈیا اکاونٹس نہ بنائیں۔ یہ عمل نہ صرف غلط نہیں اور انتشار کا باعث بنتا ہے بلکہ دارالعلوم دیو بند کے اصولوں اور ساکھ کے بھی خلاف ہے۔ چناں چہ، جن حضرات نے دارالعلوم دیو بند کے نام سے کوئی اکا ؤنٹ یا پیچ بنایا ہو، ان سے اپیل ہے کہ وہ ادارے کے نام سے جعلی اکا ؤنٹس ختم کر دیں اور دارالعلوم دیو بندکی عزت و وقار کا احترام کریں۔