دین سے دوری ہماری پریشانیوں کا سبب
اپنے معاشرہ کی اصلاح کرکے اللہ کو کریں راضی
پریس ریلیز،دہلی
اصلاح معاشرہ کمیٹی کراڑی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی ماہانہ میٹنگ حسب سابق آج جامعہ عربیہ زینت القرآن میروہار مبارک پور دہلی میں بیلگام شہر کے معروف عالم دین حضرت مولانا سعید قاسمی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ کا آغاز قاری صابر صاحب کی تلاوت اور قاری ابوالحسن کی نعت پاک سے ہوا جبکہ نظامت دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علماء ہند صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری قاری عبداالسمیع صاحب نے کی اور کارگزاری اصلاح معاشرہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری قاری اسعد انور صاحب نے پیش کی میٹنگ کا پہلا ایجنڈا علماء کا اتحاد اور اسکے طریقہ کار پر گفتگو ہوئی جسمیں کثرت رائے سے یہ بات طے ہوئ کے سابقہ ترتیب پر یعنی ہفتہ واری اور ماہانہ مشورے کا عمل الگ الگ مساجد میں کچھ عرصہ تک بدستور جاری رہے اسی کے ساتھ دوسرا ایجنڈا مستورات کا اجتماع اور اسکے طریقہ کار اس تعلق سے متفقہ طور پر یہ طے ہوا کہ جن علاقوں میں ابھی تک خواتین کا اجتماع کسی وجہ سے نہیں ہوسکا وہاں خواتین کے اجتماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے،خواتین کے اجتماع کے انعقاد کے تعلق سے ماہ نومبر میں مندرجہ ذیل علماء کرام کے عزائم بھی آئے جو حسب ذیل ہیں محترم حافظ اکرام صاحب بلال مسجد اندر انکلیو دہلی مولانا عبدالوحید صاحب رشیدی بانی مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ اندر انکلیو دہلی مولانا ظفر قاسمی صاحب مسجد قاسمیہ جنتا انکلیو دہلی قاری دلشاد عالم کاشفی صاحب بانی جامعہ اصحابِ صفہ میروہار دہلی ان تمام حضرات علماء کرام نے اپنے علاقائی ذمہ داران سے مشورہ سے تاریخ کےتعین کے بعد اصلاح معاشرہ کمیٹی کو مطلع فرمائیں گے ان شاء اللہ_
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا افتخار قاسمی صاحب نے کہا کہ آج ہمارے حالات بہت خراب ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اللہ کے بتائے ہوئے راستے اور اپنی ذمہ داریوں سے منہ پھیر لیا ہے اس لئے ہمارے سامنے مسائل کا انبار ہے ہم علماء کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا مدارس و مساجد کی خدمت کے علاوہ معاشرے میں پھیلی بے شُمار برائیوں کے روک تھام کے لئے اپنے اپنے دائرہ کار کو بڑھانا ہوگا،مولانا ممتاز قاسمی صاحب مہتمم جامعہ کفایت العلوم اگر نگر دہلی نے کہا اس مہم کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ہمارے گھروں کی خواتین کی بھی اصلاح ہو جائے جو برائیاں خواتین اور بچوں سے متعلق ہوں ان کی نشاندہی کرکے اصلاح ہو سکے، انہوں نے اپنے یہاں خواتین کے اجتماع کے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا جب سے اجتماع کا سلسلہ شروع ہوا ہے پردے کے ساتھ نکلنے والی خواتین میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے_
آج کی میٹنگ میں کثیرتعداد کی وجہ سے تمام حضرات علماء کرام کے اسماء گرامی کا اظہار ممکن نہیں اسلئے معذرت کے ساتھ ہم آپ کی شرکت اور آپ کے مفید مشورے پر آپ کی خدمت میں بصد احترام مبارک باد پیش کرتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ آپ کا تعاون اس مہم کو ہمیشہ ملتا رہےگا آئندہ ماہانہ میٹنگ 2دسمبر حضرت قاری اظہر صاحب کے نگرانی میں مکی مسجد اندر انکلیو میں ہوگی ان شاءاللہ
(اصلاح معاشرہ کمیٹی کراڑی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ)