پریس ریلیز
جو شخص کسی دوسرے کی دنیاوی ضرورت کو پورا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی آخرت میں ضرورت پوری کرے گا،اسی طرح جو دنیا کی تنگی اور مشقت کو آسان کرے گا اللہ رب العزت آخرت میں آسانی فرمائے گا۔پیغمبر اسلام کے اس پیغام پر عمل کرتے ہوئے
جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے اراکین ان دنوں شمالی بہار کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانی خدمت میں مصروف ہیں ۔
چند محسنین کے تعاون سے مصیبت و پریشانی کے ہر موقع پر ضرورت مندوں کی حاجت روائی کی جاتی ہے ۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 27اکتوبر 2024 کو سپول ضلع کے منگرارمیں بذریعہ کشتی جامعہ کی رفاہی ٹیم پہنچی اور سیلاب سے متاثر ضرورت مندوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑے تقسیم کئے ۔
اس موقع پر جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے نائب مہتمم مفتی محمد انصار قاسمی خود موجود رہے ۔یہاں سیلاب نے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔اچھے خاصے افراد رات و رات محتاج ہوگئے ۔ان کا قیمتی اثاثہ سیلاب کی نذر ہوگیا۔اسے دیکھ کر مفتی صاحب تڑپ گیے۔ فرمایا جامعہ القاسم مصیبت کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ جیسے جیسے بہی خواہ اس جانب توجہ دے رہے ہیں جامعۃ القاسم کی ٹیم آپ کی راحت رسانی کے لیے حاضر ہو جاتی ہے۔انہوں نے فرمایا کہ اس وقت سیلاب زدگان کو ٹین شیڈ ،کپڑے اور راشن کے ساتھ بدلتے موسم کے پیش نظر گرم کپڑوں اور دواؤں کی اشد ضرورت پڑے گی۔ملت کے بہی خواہ اس جانب توجہ فرمائیں ۔اس موقع پر مولانا ضیاء اللہ ضیاء رحمانی ،قاری مشتاق احمد عثمانی مولانا محمد سراج اور نیاز احمد وغیرہ موجود تھے ۔
اس موقع کی چند تصاویر۔۔۔