ماہر فلکیات جناب مولانا ثمیرالدین صاحب کی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند سے ملاقات

انگلینڈ میں 37 سالوں سے رہائش پزیر عالمی شہرت یافتہ جید باصلاحیت بزرگ عالم دین کئی اہم کتابوں کے مصنف و مٶلف ماہر فلکیات حضرت مولانا ثمیرالدین قاسمی صاحب حفظہ اللہ بھارت کے دورے پر*
حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب جمعت ۔حضرت مولانا سعد صاحب مرکز ۔ خواجہ فرید نظامی درگاہ ۔مولانا داؤد امینی مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی مولانا یاسین جہازی مولانا ضیاءاللہ قاسمی قاری عبدالسمیع مولانا حسین احمد قاسمی مفتی نظام الدین قاسمی سے تفصیلی ملاقات و بات چیت
*نئی دہلی* 8 نومبر 2024
علماء میں تحقیق و ریسرچ کا جذبہ ضرور ہونا چاہیے
دنیا میں نئی نئی چیزیں روز وجود میں آرہی ہیں سائنسی تحقیقات اپنے عروج پر ہیں فلکیات٫ سماوی نظام قدرت چاند و سورج دن و رات کی تبدیلی و نقل و حرکت
زندگی کے ایام و اوقات ماہ و سال کے ساتھ چپک کر ہر لمحہ سفر پر رواں دواں ہے
دنیا بھر میں چاند کے تعلق سے آپ کی تحقیقات نے سب کو حیران کر ڈالا ہے
رسول اللہ حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کے سامنے چاند گرھن کب کس وقت کتنا وقت تاریخ دن سیکنڈ منٹ کے ساتھ آپ نے بتلایا باضابطہ اپنی تصانیف میں اس کا ذکر کیا ہے
اللہ تعالی نے آپکو علمی عملی و تحقیقاتی صلاحیت بہت زیادہ عطاء کی ہے
آپ سلام و دعاء ملاقات بات چیت گفتگو میں بہت سادہ ہیں کوئی مصنوعیت بناوٹ بڑکپن بے توجہی قطعاً نہیں پائی جاتی نرم لہجے ہنستے مسکراتے ہوئے علماء سے مخاطب ہوکر حالات حاضرہ میں پیش آنے والے مسائل و حالات کو سامنے رکھکر علم و عمل و تحقیقات کی جانب متوجہ رہنے کی تاکید کرتے
ناظم عمومی جمعیت علماء ہند حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب دامت برکاتہم سے خصوصی ملاقات و جمعیت علماء کے آفس میں علماء کے درمیان چاند سے متعلق پرجنٹیشن
حضرت مولانا سعد صاحب دامت برکاتہم العالیہ امیر تبلیغی جماعت بستی حضرت نظام الدین نئی دہلی سے تفصیلی ملاقات و بات چیت کی
وہیں آپ نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء نوراللہ مرقدہ کے سجادہ خواجہ فرید نظامی صاحب سے ملاقات کرکے مختلف موضوعات پر بات کی اتحاد امت پر خاص زور دیا

اس موقع پر
مولانا محمد یاسین جہازی قاسمی جمعیة علماء ہند مولانا داؤد امینی صاحب صدر دینی تعلیمی بورڈ صوبہ دہلی
مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی
مولانا ضیاءاللہ قاسمی جمعیة بلڈینگ بلی ماران دہلی
حافظ محمد افضل جمعیة بلڈینگ بلی ماران دہلی
قاری عبد السمیع جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیة علماء صوبہ دہلی
مفتی نظام الدین قاسمی گرین پارک نئی دہلی
مولانا حسین احمد قاسمی مہتمم مدرسہ دارالعلوم رحمانی شاستری پارک دہلی
حاجی محمد نوشاد اناٶ یوپی محمد مطیع اللہ اناٶ یوپی و امام صاحب دربھنگہ بہار کے علاوہ حضرت کے بھتیجے موجود رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے