*مدرسہ تعلیم القرآن میر درد روڈ نئی دہلی*
تربیتی مجلس برائے طلباء کا انعقاد
مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی کے ہاتھوں طلباء کے درمیان ہندی نصابی کورس و عام معلومات پر مشتمل کتب تقسیم
نئی دہلی 6 نومبر 2024
منتظمین و اساتذہ مدارس دارالاقامہ میں مقیم طلباء کے قیام و روز مرہ کے اوقات کو امانت سمجھتے ہوئے تعلیم و تربیت و نظام و ترتیب پر مکمل و خاص توجہ رکھیں
تصحیح قرآن کریم حفظ و تجوید حسن قرآت دینیات اصول و ضوابط ادعیہ مسنونہ اردو نقل املاء کی مشق اور اخلاقی تربیت پر محنت و توجہ کی ضرورت ہے
اہل مدارس کے لئے لازم ہے کہ ہر ماہ منظم انداز میں اساتذہ وطلباء کے لئے تربیتی و تعلیمی کارگزاری مجالس کا اھتمام کریں
طلباء خود اپنے طور سے بھرے مجمع میں ایک ماہ پر مشتمل تربیتی و تعلیمی کارکردگی رپورٹ پیش کریں
مذکورہ ان سب چیزوں کا اظہار مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی دہلی نے مدرسہ تعلیم القرآن میر درد روڈ نئی دہلی میں طلباء کے درمیان خطاب کرتے ہوئے کیا آپ نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو وقت گزر گیا یا جو وقت نکل رہا ہے اب دوبارہ کبھی نہیں آنے والا
مدرسے میں سبھی طلباء بھائی بھائی کی طرح چھوٹے بڑے سبھی احترام و شفقت کے ساتھ رہ کر خالص تحصیل علم کی طرف متوجہ رہیں
والدین نے بہت چھوٹی عمر میں اپنےپاس سے جدا کرکے ماں نے اپنی ممتا قربان کرکے آپکی کامیابی و ترقی اور زندگی میں عزت و آسانی کو مقصد کے طور پر اپنایا ہے
مجلس کے انعقاد میں ادارہ کے مہتمم مولانا محمد قاسم قاسمی نوری نے خاص توجہ رکھی
اس موقع پر مولانا حسین احمد قاسمی مہتمم مدرسہ دارالعلوم رحمانی شاستری پارک دہلی نے کہا کہ مولانا محمد قاسم قاسمی نوری کی توجہات و محنت طلباء کی کارکردگی سے صاف نظر آرہی ہیں
مجلس میں قاری محمد تھذیب عالم قاری عبدالحلیم قاری حسین الرحمن محمد شہباز بھی موجود رہے
*منجانب*
شعبہ نشرواشاعت
مدرسہ تعلیم القرآن میر درد روڈ نئی دہلی