جامعہ دارارقم للبنات، چکردہ،رجوکھر،ارریہ میں حاضری

سیمانچل میں واقع سرزمین ارریہ کے مشہورعالمِ دین جناب مفتی انعام الباری صاحب کی دعوت پر سفر ارریہ کے دوران،گذشتہ کل زیرتعمیر، دارارقم ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ چکردہ پوست چندر دئی ارریہ کے زیراہتمام قائم ”جامعہ دارارقم للبنات چکردہ میں حاضری ہوئی،اس ادارہ کے روح رواں،اوربانی جناب مفتی انعام الباری صاحب نے ٹرسٹ کے زیراہتمام چلائے جارہے مکاتب دینیہ اسلامیہ،اے پی جے عبدالکلام ریسرچ اکیڈمی،اور دیگرپروامز کے بارے میں جانکاری دی ،جسے سن کراور دیکھ کربڑی خوشی ہوئی،جنگل میں منگل منانے کی کامیاب کوشش پر ہم انہیں مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔

ہمارے اس سفرمیں جناب مفتی انعام الباری صاحب کے ساتھ، رفیق گرامی جناب مولانا ارشد کبیرخاقان مظاہری جنرل سکریٹری ابوالحسن علی ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ (افریل، پورنیہ) بھی موجودتھے،اس موقع سے ادارہ کی تعمیروترقی کے حوالے سے ہماری اہم بات چیت بھی ہوئی،جائے وقوع کے اعتبارسے،بچیوں کے لئے ادارہ کے قیام کی بڑی ضرورت سمجھ میں آتی ہے،یقین کامل ہے کہ ان شاء اللہ جامعہ دارارقم للبنات کے ذریعہ اس ضرورت کی بہتراندازمیں تکمیل ہوگی،ان شاء اللہ

جناب مفتی انعام الباری صاحب نے،باری تعالیٰ کے فضل سے اس اہم کام کے ذریعہ بسم اللہ کردیا،دیگراحباب کی ذمہ داری ہے کہ اتمام کے لئے ہرطرح کی کوششیں کریں،اور عنداللہ اجرعظیم کے مستحق بنیں!فجزاکم اللہ احسن الجزاء
خالدانورپورنوی،المظاہری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے