فتنہ شکیلیت سے خود کو بچائیے_3

فتنہ شکیلیت سے خود کو بچائیے!
فتنہ شکیلیت(٣)
خالدانورپورنوی،المظاہری
مرزا غلام احمدقادیانی (لعنۃ اللہ علیہ)کی راہ پرشکیل بن حنیف خان بھی ہے،جس طرح مرزا قادیانی سے بچناکسی بھی مرد مومن کے لئے ضروری ہے،شکیل بن حنیف خان اور اس کے فتنہ سے اپنے آپ کو بچانابھی آپ کے لئے ضرروی اور لازم ہے۔
ہماراذہن اس بارے میں بھی بالکل صاف رہناچاہئیے کہ حضرت عیسی ٰ بن مریم اورحضرت مہدی دو،الگ الگ شخصیات ہیں، حضرت عیسی بن مریم کا نزول آسمان سے ہوگا،اورحضرت مہدی(محمدبن عبداللہ)ماں کے پیٹ سے-پیداہوں گے،اور وقت پر وہ لوگوں کے سامنے ظاہرہوں گے ۔
مرزا غلام قادیانی کا عقیدہ تھاکہ وہ خود عیسی بھی ہے،اور مہدی بھی ہے،(نعوذباللہ)اپنی اس بات کو درست کرنے اور دنیاکو دھوکہ میں رکھنے کے لئے کہنے لگاکہ عیسی مسیح اور مہدی دونوں ایک ہی ہیں،بالکل یہی دعویٰ دربھنگہ کا رہنے والاشکیل بن حنیف خان کابھی ہے۔
ابن ماجہ کی ایک حدیث ہے”- عن انس بن مالك , ان رسول الله صلى الله عليه وسلم , قال:” لا يزداد الامر إلا شدة , ولا الدنيا إلا إدبارا , ولا الناس إلا شحا , ولا تقوم الساعة إلا على شرار الناس , ولا المهدي إلا عيسى ابن مريم”.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دن بہ دن معاملہ سخت ہوتا چلا جائے گا، اور دنیا تباہی کی طرف بڑھتی جائے گی، اور لوگ بخیل ہوتے جائیں گے، اور قیامت بدترین لوگوں پر ہی قائم ہو گی، اور مہدی عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے علاوہ کوئی نہیں ہے“۔
اسی حدیث کو مرزا غلام قادیانی نے بھی اپنی ضرورت وخواہشات کے لئے استعمال کیا،اور شکیل بن خان کی دلیل بھی یہی ہے کہ دونوں ایک ہی ہیں،حالانکہ محدثین کا انتفاق ہے کہ یہ حدیث انتہائی درجہ کی ضعیف ہے،سند میں محمد بن خالد الجندی ضعیف راوی ہیں، اور حسن بصری مدلس ہیں،خود مرزا قادیانی نے اس کا اعتراف کیاہے۔
ہمارے پاس ایک اچھے اور پڑھے شخص کافون آیا،اور انہوں نے یہی حدیث پیش کیا،ہم نے ان سے بتایاکہ کسی بھی حدیث کو سمجھنے کے لئے محدثین کی رائے کا جانناضرروی ہے،اور محدثین کا انتفاق ہے کہ یہ حدیث بہت ہی ضعیف ہے،لیکن اس قدر علمی بات ان کے دماغ میں کہاں گھستی؟تو ہم نے کہا:اگرمان لیتے ہیں کہ اس حدیث کی روسے دونوں ایک ہی ہیں تو بھی شکیل بن حنیف خان اس سے مرادکیسے ہوگیا؟یہاں توعیسی کے بعد ابن مریم کا بھی لفظ ہے،اور شکیل تو ابن حنیف ہے،جو ابن حنیف ہے،وہ ابن مریم کیسے ہوگیا؟
شکیل بن حنیف خان اور اس کے ماننے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں،اس لئے اس فتنہ سے خودبھی بچئے،اور اپنی اولادکو بھی اس سے بچائیے!
٭استاذ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ
٭جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے