جمعیۃ اسٹڈی سینٹر کا تعارف

جمعیۃ اسٹڈی سینٹر;مدارس کے طلبہ کے لئے بنیادی عصری تعلیم کا ایک منفرد اور جامع منصوبہ پیش کرتاہے:ولی اللہ قاسمی
جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں جمعیۃ اسٹڈی سینٹر; تعارفی پروگرام کا انعقاد،اساتذہ،طلبہ کے علاوہ دیگر مدارس کے ذمہ داران کی شرکت
(پٹنہ، پریس ریلیز)
دور حاضر میں دینی تعلیم کی تبلیغ واشاعت کے لئے علوم عصریہ سے واقف علماء کی شدید ضرورت ہے،اس کے لئے جمعیۃ اسٹڈی سینٹر;مدارس کے طلبہ کے لئے بنیادی عصری تعلیم کا ایک جامع اور منفرد منصوبہ پیش کرتاہے،اس سے جڑکر مدارس اسلامیہ کے طلبہ اپنامستقبل تابناک اور روشن کرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار جمعیۃ اسٹڈی سینٹر جمعیۃ علماء ہندکے مرکزی معاون جناب مولانا محمد ولی اللہ صاحب قاسمی نے،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے زیر اہتمام،اور جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے زیر انتظام،جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں منعقد جمعیۃ اسٹڈی سینٹر کے تعارفی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں،واضح رہے کہ جمعیۃ اسٹڈی سینٹر کا ساراپروگرام این، آئی، او، ایس کے فریم ورک میں عملی جامہ پہنایاجاتاہے،NIOS دراصل ایک تعلیمی ادارہ ہے،جو اوپن اور فاصلاتی طریقہ سے تعلیم فراہم کرتاہے،اور قومی بورڈس مثلاسی بی ایس ای(سینٹرل بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن)اور سی آئی ایس سی ای(کونسل آف انڈین اسکول سرٹیفیکیٹ اگزام) کے مساوی پری ڈگری لیول تک سرٹیفیکیٹ کے لئے امتحانات بھی کراتاہے،جمعیۃ علماء ہند کے قائد وصدر محترم جناب مولاناسیدمحمود اسعد مدنی صاحب قابل مبارکبادہیں کہ انہوں نےاین، آئی، او، ایس اوپن اسکولنگ سسٹم کے فریم ورک میں جمعیۃ اسٹڈی سینٹر متعارف کرایا،اس کی وجہ سے یقیناملک بھرکے مدرسوں کی شبیہ بہترسے بہترہوگی،اجلاس کا آغاز قرآن کی تلاوت سے ہوا،نعت نبی ﷺکے بعد مفتی خالد انور پورنوی المظاہری جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار نے افتتاحی خطاب فرمایا،اجلاس کی قیادت جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمد قاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے کی،جبکہ صدارت کا فریضہ جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار ومعاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ نے انجام دیا،جناب مفتی عبدالاحد صاحب قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ،مولانا منہاج الدین صاحب قاسمی نے بھی تاثراتی خطاب فرمایا،جبکہ اجلاس کی صدارت کررہے جناب مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی نے صدارتی خطاب بھی فرمایا،جناب مفتی خالد انور پورنوی المظاہری نے نظامت کا فریضہ انجام دیا،شرکاء میں صدرمحترم کے علاوہ،مفتی عبدالاحد صاحب قاسمی،مفتی خالد انور پورنوی المظاہری، مولانا منہاج الدین صاحب قاسمی،مفتی محمداکرم،مولانا عبدالغنی،مولانا نورالزماں دریاپوری،قاری عبدالحسیب، قاری محمدصالح استوی،مولانا امیر الہدی،مولانا سہیل اخترمظفر پوری،مولانا محمداکبرحسین،مولانا عمرفاروق کے نام خاص طور سے قابل ذکر ہیں،صدر محترم کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیرہوا_

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے