جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی وفد کا،پٹنہ صاحب اسٹیشن پر، جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ نے کیااستقبال

(پٹنہ،12نومبر)
دارالعلوم گوہاٹی آسام میں منعقد جمعیۃ علماء ہند کے دو روزہ صوبائی مشاورتی اجلاس سے،دہلی کے لئے لوٹ رہے جمعیۃ علماء ہند کے وفد سے آج پٹنہ صاحب اسٹیشن پر جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ اور رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے وفد نے والہانہ استقبال کیا_
واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند:ملت اسلامیہ ہند کی سب سے بڑی جماعت ہے،جس کی خدمات کادائرہ سوسال سے زائد عرصہ پر محیط ہے،ملک وملت اسلامیہ کی تعمیر،اور اس کی آبیاری کے لئے دارالعلوم گوہاٹی آسام میں دوروزہ صوبائی مشاورتی اجلاس کا انعقادعمل میں لایاگیا ہے، اجلاس سے دہلی کے لئے لوٹ رہے وفد کا آج پٹنہ صاحب اسٹیشن پر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سکریٹری جناب مفتی خالد انور پورنوی المظاہری ،استاذ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ، اور جناب مولانا نورالزماں دریاپوری استاذ جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ نے والہانہ استقبال کیا،جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے مہتمم جناب مولانا محمد حارث بن مولانا محمد قاسم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی طرف سے جامعہ مدنیہ آنے کی دعوت بھی پیش کی،اس وفد میں مولانا اخلاق احمد انوری کوارڈینیٹر آف آرگنائزرس جمعیۃ علماء ہند مرکزی دفتر دہلی،حافظ محمد سلیم صاحب آرگنائزر صوبہ ہریانہ،مولانا محمد ابراہیم صاحب آرگنائزر صوبہ راجستھان ،مولانا محمد الیاس صاحب آرگنائزر صوبہ راجستھان ،مولانا محمد کامل صاحب آرگنائزر صوبہ مشرقی دہلی و مغرب یوپی،قاری محمد خالد صاحب آرگنائزر صوبہ مشرقی یوپی،مولانا محمد عالم صاحب آرگنائزر مغربی یوپی و اترا کھنڈ شامل تھے_

اس مختصر ملاقات میں جمعیۃ علماء ہند کے اس مرکزی وفد نے اپنی کارگذاریوں سے بھی مطلع کیا،اللہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے