بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرحیم
رپورٹ ۔اجلاس مجلسِ عمومی ۔رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی ،مورخہ 25 محرم الحرام 1446ھ مطابق یکم اگست 2024 بروز جمعرات صبح دس بجے
زیرِ اہتمام: رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار ،زیر صدارت حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار و معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ ،بمقام دارالعلوم صدیقیہ پُر سو لیا مدھوبنی بہار مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی بہار کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں الحمدللہ (۱) ضلع مدھوبنی کے ساٹھ مدارس اسلامیہ عربیہ کے نظماء اور نمائندہ حضرات نے شرکت کی ۔(۲) مجلس کا آغاز دارالعلوم صدیقیہ پُر سو لیا کے اُستا ذ مولانا عمادالدین قاسمی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا ،نعتیہ کلام اور مدارس اسلامیہ کی شان میں نظم مدرسہ ہذا کے طالب علموں نے پیش کیا ۔(۳) مفتی محمد سلیم الدین قاسمی شیخ الحدیث جامعہ فاطمۃ الزہراء ململ و استاذ حدیث مدرسہ چشمہ فیض ململ و مشیر دارالعلوم صدیقیہ پُر سو لیا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا،
(4) بعدہ مفتی محمدصابر قاسمی صاحب نائب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار نے اپنے بیان میں مدارس اسلامیہ کے روشن کارنامے کو ذکر کر تے ہوئے موجودہ فتنہ شکیلی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اِس فتنہ کو بيخ وبن سے اکھاڑ نے کیلئے حضرات علماء و مندوبین کو آگے بڑھنے کی خواہش ظاہر کی ،(5) اُس کے بعد رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سکریٹری مولانا خالد انور پورنوی مظاہری نے٫٫رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند ،،سے مدارس کو مربوط کرنے کیلئے ترغیبی کلمات کہتے ہوئے اس کی موجودہ حالات میں ضرورت پر زور دیا ۔اور مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی،، کی تشکیلِ جدید پر حضرات علماء و مندوبین سے رائے لی گئی جس میں ،مفتی انوار احمد قاسمی ،مولانا عبد الناصر سبیلی ،مفتی ابو عبیدہ قاسمی،مولانا ابو الکلام قاسمی ،مفتی مہتاب قاسمی،مولانا معین اللہ نعمانی ،مولانا شاہد قاسمی مکیا ،مولانا اظہار قاسمی ،حافظ منظور الحق ،مفتی ریاست حُسین قاسمی ،قاضی عبد الباسط ،مولانا عبداللہ عزرائیل،قاری شرف الدین ،مولانا عمران قاسمی ،قاری شاہد اقبال وغیره حضرات نے قیمتی آرا پیش کئے ،(7) پھر باتفاق رائے ،،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی بہار کے نظما۶ و صدور اور معاون طے کئے ۔(8) اُس کے بعد رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے صدر مولانا مرغوب الرحمن قاسمی صاحب معاون مہتمم جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ نے اپنا صدارتی خطاب پیش کیا جس میں ارکانِ مدارس اور کارکنان کو اپنے فرائض منصبی کو حسن انداز سے انجام دینے کی ترغیب دیتے ہوئے مدارس کے باہمی ربط اور اتحاد پر روشنی ڈالی پھر اُن ہی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا (9) اور سب سے اخیر اِس پروگرام کے میزبان قاری شاہد اقبال صاحب ناظم دارالعلوم صدیقیہ پُرسولیا نے مجلس کے شرکاء کے لئے ہديۃ تشکر پیش کرتے ہوئے ظہرانہ تناول کر کے رخصت ہونے کی خواہش ظاہر کی ،
(10) آئندہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی کا اجلاس ،،دارالعلوم صدیقیہ اندھرا ٹھاری،ضلع مدھو بنی میں مورخہ 29۔ اگست۶2024 بروز جمعرات صبح دس بجے منعقد ہو گا ان شاء اللہتشکیل: رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی سرپرست و صدر مولانا انوار احمد قاسمی صاحب نائبین صدر(1) قاضی عبد الباسط قاسمی صاحب (2) مولانا عبد الناصر سبیلی صاحب (3) مفتی مہتاب قاسمی صاحب (4) مولانا شاہد قاسمی صاحب (5) مولانا اظہار قاسمی صاحب (6) مولانا معین اللہ نعمانی صاحب جنرل سکریٹری مفتی سلیم الدین قاسمی صاحب سکریٹری قاری شاہد اقبال صاحب معاون سکریٹری مفتی ابو عبیدہ قاسمی صاحب مولانا عبداللہ عزرائیل صاحب مولانا ابو الکلام قاسمی صاحب مولانا سلطان صاحب
رپورٹ:_مفتی محمد سلیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی