مدراس اسلامیہ ہماری قومی، ملی اور دینی ضرورت ہیں: صدر رابطہ مدارس اسلاميہ بہار کشن گنج
رابطہ مدارس اسلامیہ کشن گنج بہار شاخ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کا انعامی وتربیتی پروگرام مدرسہ محمود المدارس کشن گنج میں منعقد ہوا، جس کی صدارت حضرت الحاج قاری مسعود الرحمن صاحب نائب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ کشن گنج نے فرمائی ، جب کہ سرپرستی محبوب ملت حضرت مفتی محمد جاوید اقبال صاحب قاسمی مدظلہ صدر جمعیۃعلماء بہار نے فرمائی،جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سےرابطہ مدارس اسلامیہ بہار کے صدر حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی مدظلہ ،رابطہ مدارس اسلامیہ بہار کے جنرل سکریٹری حضرت مفتی خالد انور صاحب پورنوی مدظلہ ، حصرت مولاناومفتی محمد عیسیٰ جامی صاحب قاسمی مہتمم دارالعلوم حسینیہ مجید نگراسلام پور کی تشریف آوری ہوئی، اور رابطہ مدارس اسلامیہ سے مربوط مدارس کے ذمہ داران ، اساتذۂ کرام اور ممتاز طلبہ ٔ عزیز کے ساتھ ساتھ بہت سے عمائدین اور علماء وحفاظ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قرآن کریم کی تلاوت اور نعت پاک کے بعد رابطہ مدارس اسلامیہ کشن گنج کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا مفتی محمد مناظر نعمانی صاحب قاسمی جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ کشن گنج ومہتمم ادارہ اسعد المدارس کشن گنج نے اجتماعی امتحان کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ الحمد للہ سال گذشتہ (شعبان المعظم ۱۴۴۵ھ ) رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے حکم کے مطابق ضلع کشن گنج کے مربوط مدارس اسلامیہ کے طلبہ ٔ حفظ کا سالانہ امتحان اجتماعی طور پر لیا گیا ، مجموعی طور پر طلبہ ٔ حفظ کو کل چار فروعات میں تقسیم کیا گیا ، فرع اول ایک سے ۵؍ پارے، فرع دوم میں ۱؍ سے۱۰؍ پارے اور فرع سوم میں ۱۱؍ سے سے ۲۰؍ پارے اور فرع چہارم میں ۲۱؍ سے ۳۰؍ پارے کا امتحان شامل تھا، ان فروعات میں رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند سے مربوط کل۳۰؍ مربوط مدارس میں سے 24؍ مدارس کے طلبہ شریک ہوئے اور ۵؍ مدرسہ کے طلبہ ذاتی عذر کی وجہ سے شریک امتحان نہیں ہوسکے، جب کہ ۱؍ مدرسہ کے طلبہ کو اس ادارہ کے ذمہ دار نے شریک نہیں کیا، اور ان 24؍ مدارس کے 941؍ طلبہ کا فارم بھرا گیا ان طلبہ کے امتحان کے لئے 4؍ امتحان سینٹر بنایا گیا تھا،جہاں ممتحنین کے سامنے پرچہ ٔ امتحان میں نہ تو طلبہ کا نام تھا اور نہ ہی ادارہ کا نام بلکہ صرف ایک کوڈ اور مقدارِ خواندگی رکھاگیا تاکے نظام امتحان صاف و شفاف ہو اور طلبہ کے ناموں کی ترتیب حروفِ تہجی کے اعتبار سے درج کئے گئے تھے تاکہ کسی کو شکوہ شکایت کا موقع نہ ہو، تمام مراکز میں امتحان کے ساتھ ساتھ طلبہ کے نتائج بھی تیار کرکے دئے گئے ، بلاشبہ یہ تمام امور بہت دشوار اور وقت طلب تھے جو رفیق محترم جناب مفتی محمد ظفر امام صاحب قاسمی استاذ دارالعلوم بہادر گنج کی معاونت سے پورے ہوسکے۔ جزاہ اللہ خیراً ۔ الحمد للہ چاروں مراکز امتحان میں کل 54؍ طلبہ ممتاز نمبرات سے کامیاب ہوئے ، چاروں فروعات میں پہلی پوزیشن سے ۱۷؍ داوامید کرتا ہوں کہ آپ اکابرین کی توجہات اور دعائیں شامل رہیں تو اجتماعی امتحان کایہ نظام ان شاء اوم پوزیشن سے ۱۹؍ سوم پوزیشن سے ۱۸؍ طلبہ ممتاز ہوئے، ان ممتاز طلبہ کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے ۱۱؍ اگست 2024ء کو شہر کشن گنج کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ محمودالمدارس کشن گنج میں ایک شاندار تربیتی اور انعامی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں امتیازی نمبرات سےکامیاب ہونے والے تمام 54 طلبہ کواکابر علماء کرام اور بزرگانِ دین کے ہاتھوں گراں قدر انعامات سے نواز گیا ۔رابطہ مدارس اسلامیہ بہار کے جنرل سکریٹری حضرت مفتی خالد انور صاحب پورنوی مدظلہ نے طلبہ اور اساتذہ کے لئے نہایت وقیع تربیتی خطاب پیش کیا جس میں آپ نے فرمایا کہ ہمیں مدارس کے اندرونی اور بیرونی نظام کو چست اور درست رکھنے کی نہایت ضرورت یے، ہمیں طلبہ کی ذہنی و فکری تربیت کا انتظام اور اس پر زور دینے کی ضرورت ہے، اس موقع پر جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ سے تشریف لائے ہوئے رابطہ مدارس اسلامیہ بہار کے صدر حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحب قاسمی مدظلہ نے فرمایا کہ رابطہ مدارس اسلامیہ بہار کے زیر اہتمام اجتماعی امتحان یہ نظام طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرکےان کے اندر کے تنافسانہ اور تسابقانہ جذبوں کو بےکراں کرنے میں معین و مددگار ثابت ہوگا ساتھ ہی ان کے حوصلوں کو مہمیز اور ہمتوں کو انگیخت کرےگا اور ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو گھٹن کی موت مرنے سے بچانے میں ایک مؤثر اور نمایاں کردار ادا کرےگا خدا کرے کہ یہ سلسلہ دراز سے دراز تر ہو،اور اس کا فیض ابدی اور سرمدی ثابت ہوگا، حضرت کی دعا پر مجلس اپنے اختتام کو پہونچی۔ اس اجلاس سے خطاب کرنے والوں ميں خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر مفتی محمد عیسی جامی صاحب، مولانا خالد انور صاحب، مولانا فیض الرحمن صاحب ندوی، قاری مشکور صاحب، مولانا ہاشم اختر قاسمی، مولانا ریاض الدین صاحب قاسمی، مولانا عبد الحمید صاحب قاسمی، مولانا مشفق عالم صاحب وغیرہم تشریف فرماتھے ۔