فکر ونظر______5
سیرت نبوی ﷺ کو اپنا موضوع بنائیے، پڑھئے بھی،لکھئے بھی،اپنوں اور غیروں تک پہونچائیے بھی،آزادی کے 75سال گزرنے کے بعدبھی اگر ہمارے پیارے نبی،محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی کوشش کرتاہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ان تک رحمۃ للعالمین کی زندگی کو پیش نہیں کرسکے_
#مہاراشٹر کے گنگاگری مہاراج جیسے لوگ یقینا اس ملک کے بہی خواہ نہیں ہوسکتے ہیں،جو اس ملک کی دوسری بڑی اکثریت کے پیغمبر ﷺکی شان اقدس میں گستاخی کرکے 30کروڑ سے زیادہ لوگوں کے دلوں کو چھلنی کرتے ہیں،ہم اسے دعوت فکر دیتے ہیں کہ آئیے آپ بھی سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کیجئے،اور دیکھئے کہ مکہ فتح ہورہاہے،چاروں طرف نعرہ تکبیر کی صداہے،صحابہ کرام کے دلوں میں جوش ہے،جذبہ ہے،چونکہ آج ان کے پاس طاقت ہے،قوت ہے،رعب ودبدبہ ہے،وہ لوگ جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے جان نثاروں کو مکہ کی گلیوں میں،مطاف میں،بیت اللہ حرم شریف میں گھسیٹا تھا،کوئی ایسا ظلم نہیں تو آپ ﷺ پر نہیں کیاتھا،وہ لوگ جھاڑیوں میں چھپ رہے ہیں،سوچ رہے ہیں کہ آج تو ہمارا خون ہوگا،قتل ہوگا،ایک صحابی رسولﷺنے اعلان بھی کیا:آج گوشت کاٹنے کادن ہے،انتقام کا دن ہے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سختی سے منع فرمادیا،نہیں آج رحم وکرم کارن ہے،اوروہ سفیان جو سب سے بڑا دشمن تھا آپ نے اعلان کیا جو ابوسفیان کے جھنڈا کے نیچے جمع ہوجائے گو اس کو امن ہے،آج کوئی بدلہ نہیں لیاجائے گا،بلکہ سب کی معافی آپ نے اعلان کردیا_
فداہ ابی وامیﷺ
خالد انور پورنوی المظاہری