علم کے حصول میں مصروف طلبہ مہمان رسول ہیں: مولانا عبد السبحان قاسمی

علم کے حصول میں مصروف طلبہ مہمان رسول ہیں: مولانا عبد السبحان قاسمی
سپول:علم دین کےحصول میں مصروف طلبہ مہمان رسول ہیں، اس جماعت کی عظمت کی سند خود معلم انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بہترین ہیں وہ لوگ جو قرآن کریم کو سیکھے اور سکھاۓ ۔
طالب علم کو ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیۓ کہ آپ کی نسبت بڑی اوراہم نسبت ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ اپنے اندر خوف وخشیت پیدا کریں۔یہ باتیں جمیعۃ علماء ہند حلقہ چاندنی چوک دہلی کے صدر مولانا عبد السبحان قاسمی نے جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے طلبہ سے کہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی جامعہ حضرت مولانا مفتی محفوظ الرحمن عثمانی رحمۃ اللّٰہ علیہ میرے رفیق تھے، ان کے انتقال کے بعد پہلی مرتبہ جامعہ حاضری ہوئی۔یہاں کا نظم ونسق دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی، حضرت مفتی صاحب کے چھوڑے ہوئے نقوش کا ہر جگہ مشاہدہ ہوا،دعاء ہے کہ ان کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو۔
مولانا عبد السبحان قاسمی ایک وفد کے ساتھ جس میں مولانااکرام الحق رحمانی مدرسہ دینیہ رحمانیہ بھتنی ،ڈاکٹرشعیب ،محمد فرقان اور محمد عبداللہ شامل تھے جامعۃ القاسم تشریف لائے۔ نائب مہتمم مفتی محمد انصار قاسمی ،مفتی عقیل انور مظاہری ،مولانا محمد عقیل قاسمی ،مولانا صغیر احمد مفتاحی وغیرہ نے مہمانوں کااستقبال کیا اور جامعہ کے شعبہ جات کا معائنہ کرایا جس پر انہوں نے مسرت اور اطمینان کا اظہار فرمایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے