تحفظ اوقاف کانفرنس

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
آپ کے علم میں ہے کہ اوقاف دینی و خیراتی مقاصد کے لئے مسلمانوں کے دیئے ہوئے مقدس اثاثے ہیں، مسلمان ہی اس کے متولی و منتظم ہوتے ہیں اور وہی اس سے استفادہ کے اصل مستحق ہیں ، وقف کرنے والوں کی نیت بھی یہی ہوتی ہے لیکن اس وقت کئی جہتوں سے اوقاف کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلہ جاری ہے، حد تو یہ ہے کہ مرکزی حکومت قانون وقف کو منسوخ کر کے ہمیں اوقاف کی افادیت سے محروم اور اس کی اصل حیثیت کو ختم کرنے کے لئے منصوبہ بندی میں لگی ہوئی ہے، ایسے حالات میں اوقاف کے تحفظ کی فکر اور مناسب حکمت عملی یقینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چنانچہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کی تجویز کے تناظر میں امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈو مغربی بنگال پھلواری شریف پٹنہ کے زیر اہتمام تحفظ اوقاف“ کے عنوان سے ایک اہم کا نفرنس مورخه ۱۵ رستمبر ۲۰۲۴ ء بروز اتوار بوقت ۹ بجے صبح تا ۲ بجے دن، بمقام با پو سبھا گار ہال نزد گاندھی میدان ہونا طے پایا ہے، کا نفرنس کی صدارت امیر شریعت مفکر ملت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ العالی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر فرمائیں گے ، کانفرنس میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داران مختلف ریاستوں کے وقف بورڈ کے سربراہان، ممتاز وکلاء اور ملی و فلاحی تنظیموں کے اہم نمائندگان کی شرکت ہوگی۔ آنجناب کو اس کا نفرنس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، امید کے کانفرنس کی اہمیت کے پیش نظر وقت پر تشریف لاکر ملی ہمدردی کا ثبوت دیں گے۔
والسلام
(مولانا ) محمد شبلی القاسمی
قائم مقام ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے