بسم اللہ الرحمن الرحیم
ملک وملت اسلامیہ کے لئے مدارس اسلامیہ کا کردار ہمیشہ قائدانہ رہاہے: مفتی خالدانورپورنوی
رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کٹیہار کا انعامی وتربیتی پروگرام اختتام پذیر
پریس ریلیز
مدارس اسلامیہ کا کردار شروع سے ہی بڑا تابناک اور روشن رہاہے ، اس نے ہر دور میں ملک وقوم اور ملتِ اسلامیہ کے لئے قائدانہ رول ادا کیا ہے ، تحفظ اسلام اور بقاء اسلام کے لئے ہر دور میں مدارس اسلامیہ کی ضرورت محسوس کی گئی ہے ، اور اس پر آج بھی مدارس اسلامیہ پوری مضبوطی سے قائم ہیں ان خیالات کا اظہار، جامعہ امدادیہ مادھے پور،کٹیہار میں منعقد رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کٹیہار کے انعاومی وتربیتی پروگرام سے خطاب سے کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب مفتی خالد انور پورنوی المظاہری جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار نے کیا،انہوں نےکہا،مدارس اسلامیہ کے نظام تعلیم وتربیت کو بہتر بنانا رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کا اہم مقصد ہے،اس کے پیش نظر اجتماعی امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں،سال گذشتہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے اہتمام اور جناب مفتی منصورعالم مظاہری صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کٹیہار کی صدارت وقیادت ،اوررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کٹیہار کی نگرانی میں اجتماعی امتحان سالانہ کا انعقاد کیاگیا،ان شاء اللہ اس کے بہترنتائج ظاہرہوں گے،مہمان مکرم نے اپنے جاری خطاب میں کہا:مدارس اسلامیہ کے ساتھ آج کئی طرح کے داخلی اور خارجی مسائل ہیں،جن کا ازالہ باہمی ربط واتحاد کے بغیر ممکن نہیں ہے،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ مدارس اسلامیہ کے مابین ربط واتحاد کے ذریعہ درپیش مسائل کو حل کیاجاسکے،تحفظ ختم نبوت،رد فتنہ شکیلیت وغیرہ ایجنڈوں پر مہمام مکرم کا تفصیلی خطاب ہوا، وضح رہے کہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کٹیہارشاخ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کا اجلاس جناب قاری سید نعمت اللہ صاحب ناظم مدرسہ جمال القرآن کلداسپور کی صدارت میں منعقد ہوا، جامعہ امدادیہ مادھے پور،کٹیہارمیں منعقد اجلاس میں ،ضلع کٹیہار کے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند سے مربوط وغیر مربوط جوسالانہ اجتماعی امتحان کے نظام میں شریک تھے،۲۰مدرسے کے تین سو سےزائد طلبہ واساتذہ نے شریک ہوئے، ،پروگرام کا آغاز محمد غالب متعلم جامعہ امدادیہ مادھے پور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور عبداللہ متعلم جامعہ ہٰذا نے مناجات اور محمد فضیل حیات نے نعت النبی ﷺ کا گلدستہ پیش کیا،اس موقع پرمفتی معین کوثر صاحب استاذ جامعہ رحمانی مونگیر نے مدارس کے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے کمربستہ رہنے کی تاکید کی ،قاضی اسرارالحق صاحب قاسمی قاضی دارالقضاء جمال القرآن کلداسپور نے اساتذہ کو خلوص وللہیت کے ساتھ دینی خدمات انجام دینے اور اس میں پیش آنے والی دشواریوں کو برداشت کرنے پر زور دیا ،جناب مولانا صادق حسین صاحب مظاہری شیخ الحدیث جامعۃ الصالحات سہی پور نے طلبہ کو اخلاص کے ساتھ حصول علم اور سنت نبوی ﷺ پر عمل پیراہونے کی تاکید کی ،اس کے بعد مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے جناب مولانا مفتی خالد انور پورنوی مظاہری جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار نے مدارس کو دارالعلوم دیوبند سے مربوط کرنے ،اساتذہ کی تنخواہ کو معیاری کرنے اور رد قادیانیت وشکیلیت کے تعاقب کے کام کرنے کی تلقین کی ، سالانہ اجتماعی امتحان میں بطور ممتحن جناب مولانا صغیر احمد صاحب استاذ مدرسہ تعلیم القرآن امانت نگرضمیرا نے اپنے تاثرات پیش کئے جس میں انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور اسی کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی تصحیح کی طرف اساتذہ کی توجہ دلائی ،دوسرے ممتحن جناب حافظ ذکی انور صاحب استاذ دارالعلوم بیگھورہاٹ نے اپنا تاثر پیش کرتے ہوئے کہا کہ تجوید کی طرف بھی خاص توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ بغیر تجوید کے کلام پاک پڑھانے والاگنہگار ہوگا اور دیگر مدارس کے ذمہ داران نے اپنااپنا تاثر پیش کیا اور رابطہ مدارس اسلامیہ کے اس نظام کو فائدہ مند بتاتے ہوئے دیگر مدارس کو مربوط ہونے کی تاکید کی نیز عقائد کی درستگی کے لئے اہل مدارس کو متوجہ کیا،ضلع کٹیہار کے سالانہ اجتماعی امتحان میں ۲۴؍مدارس کے (۴۶۰ )چارسوساٹھ طلبہ نے شرکت کی جس میں انتیس (جامعہ امدادیہ مادھے پور کے ۱۷، دارالعلوم بیگھور ہاٹ کے ۴، جامعہ صدیقیہ سالماری کے ۲،جامعہ دارالقرآن سنگھیا کے ۲، مدرسہ تعلیم القرآن امانت نگر ضمیر اکے ۲،جامعہ ابوموسیٰ اشعریؓ ہتھیادیارا اور مدرسہ منبع العلوم شمس پور کے ایک ایک طلبہ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئے جن کو صدر رابطہ ،صدرمجلس اور دیگر ذمہ داران مدارس کے ہاتھوں گراں قدر انعامات سے نوازا گیا ، اس پروگرام کی نظامت مفتی فیضان سرور صاحب مظاہری جنرل سکریٹری صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کٹیہار نے کی اورکہا کہ ناظم امتحان جناب مفتی شہباز عالم صاحب ندوی ناظم مدرسہ تعلیم القرآن امانت نگر ضمیرا اور دیگرذمہ داران مدارس کا اس پروگرام کو سجانے اور کامیاب بنانے میں اہم کردار رہا اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطافرمائے ۔ جناب مولانا مفتی منصور عالم صاحب مظاہری صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کٹیہارنے آئے ہوئے مہمانوں کااستقبال کیا اور ان کے لئے کلمات تشکر پیش کئے ، قاری سید نعمت اللہ صاحب ناظم مدرسہ جمال القرآن کلداسپور کے صدارتی کلمات اور رقت آمیز دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔