جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں امتحان ششماہی اختتام پذیر،تعطیل کا اعلان

جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ میں امتحان ششماہی اختتام پذیر،تعطیل کا اعلان
(پٹنہ،پریس ریلیز)
آج جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کا امتحان ششماہی اختتام پذیرہوگیا،اس موقع سے پندرہ اکتوبرسے تعطیل کا اعلان بھی کیاگیا،جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ کے معاون مہتمم جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی نے اس موقع سے طلبہ کو اپنے پندوونصائح سے نوازا،انہوں نے کہا:گھرجائیے تو اپنے گھرمیں بھی نمازکی پابندی کیجئے،اپنے بہترین اخلاق کا مظاہرہ کیجئے،اپنے والدین کی خدمت کیجئے،اور دیگرلوگوں کے ساتھ بہترسلوک کا مظاہرہ کیجئے،واضح رہے کہ ریاست بہار کی راجدھانی، شہر پٹنہ میں واقع جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ؛ بہت ہی مشہور و معروف، علمی، مرکزی اور اقامتی ادارہ ہے، 1989میں اس کا قیام عمل میں آیاتھا، 1990میں بھاگلپور کے فساد زدہ مظلومین کے چار بچوں سے بانی جامعہ حضرت مولانا محمد قاسم صاحبؒ نے تعلیم کا آغاز و افتتاح فرمایا تھا ، بانی جامعہ ؒ اور ان کے رفقاء کی جدوجہد سے ادارہ نے بہت ہی مختصر اور قلیل عرصہ میں ترقی کی، اور بہت ہی معیاری تعلیم ہونے لگی،گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی امتحان ششماہی کا انعقادہوا، ممتحنین نے درجات عربی و فارسی،دینیات اول ،دوم،سوم اوردرجہ حفظ کے بچوں کا تقریری اور تحریری امتحان لیا،اور اپنے تاثرات کا اظہارفرمایا،جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ کے ناظم تعلیمات جناب مفتی عبدالاحد صاحب قاسمی کی نگرانی میں ۱۲اکتوبر سے ۱۴ اکتوبر تک بحسن وخوبی امتحان ششماہی کا انعقاد ہوا،جامعہ مدنیہ کے تمام ہی اساتذہ مولانامرغوب الرحمن قاسمی،، مفتی سیف الدین ،مولانامنہاج الدین قاسمی ،مفتی خالد انور پورنوی،مفتی محمداکرم، مولانا عبدالغنی،مولانانورالزماں دریاپوری،حافظ نجم الہدی،مولاناسہیل اختر مظفر پوری،قاری محمدصالح استوی،قاری عبدالحسیب،مولانا امیرالہدی نے ان کی معاونت فرمائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے