جامعہ منبع العلوم پوجا کالونی میں قاری فیض الدین عارف کہ والدہ کے لئے دعاء مغفرت کااہتمام

*جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی میں قاری فیض الدین عارف صاحب کی والدہ کے لئے قرآن خوانی کرکے ایصال ثواب کیا گیا* لونی(اسٹاف رپورٹر) لونی کی معروف شخصیت وجمعیت علماء ہند شہر لونی کے جنرل سیکریٹری ودارالعلوم سبیل السلام علوی نگرکے مہتمم مولانا قاری فیض الدین عارف صاحب کی والدہ محترمہ کی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں اناللہ وانا الیہ راجعون ،مولانا یاسین صدیقی قاسمی ناظم جامعہ ہذا نے طلبہ سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرحومہ نیک صفت خوش مزاج طبعیت کی حامل تھیں،میری ایک مرتبہ ان سے ملاقات ہوئی تھی جب وہ عمرہ کے سفرپرجارہی تھیں،ان سے دعاکی درخواست کی تھی ،ان کی انتقال پُرملال پر جامعہ منبع العلوم ایجوکیشنل ٹرسٹ پوجاکالونی، ٹرونیکاسیٹی لونی میں مدرسہ کے طلبہ واساتذہ نے قرآن شریف پڑھ کر ایصال ثواب کیا،اس موقع پر شیخ الہند ٹرسٹ آف انڈیا کے چیئرمین وجمعیت علماء ہند شہر لونی کے نائب سکریٹری مفتی فہیم الدین رحمانی کی رقت آمیز دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے