رپورٹ تیسرا اجلاس ارکان مجلس عاملہ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مورخہ 20 ربیع الثانی 1446 مطابق 24 اکتوبر 2024 بروز جمعرات 11 بجے دن رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی شاخ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کے اراکین مجلس عاملہ کی مشاورتی نشست زیر صدارت حضرت مفتی انوار احمد صاحب قاسمی سنگرام ،بمقام شاہین اکیڈمی شکری منعقد ہوئی، مجلس مشاورت کا اغاز شاہین اکیڈمی کے طالب علم محمد امداد اللہ اور اکیڈمی کے استاذ قاری ابوذر صاحب کی تلاوت قران سے ہوا،بعدہ اکیڈمی کے ہی طالب علم محمد اختر نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔ پھر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی کے جنرل سکریٹری مفتی محمد سلیم الدین قاسمی (پرسولیا/ ململ) نے سکریٹری رپورٹ پیش کرتے ہوئے سابقہ کاروائی کی خواندگی کی، شرکاء مجلس سے توثیق کرانے کے بعد ایجنڈے پر غور فکر کے لیے اراکین سے اپیل کی. اس پر شرکاءنشست نے باوقار انداز میں اپنے اپنے اراء پیش کیے پھر آراء پر تنقیح کرنے کے بعد جملہ اراکین کے اتفاق کے ساتھ یہ تجاویز حضرت صدر محترم نے طے فرمائے_
(1) مدارس اسلامیہ ضلع مدھو بنی کی فہرست کی تیاری کرنے والے ذمہ داران مورخہ 5نومبر 2024 بروز منگل تک ہر حال میں یہ کام مکمل کر لیں اور رابطہ کے آفس سکریٹری قاری شاہد اقبال جامعی کو سونپ دیں_
(2) رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی ہدایت کے مطابق ضلع مدھوبنی کے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ سے مربوط و غیر مربوط مدارس کے درجہ حفظ کا اجتماعی سالانہ امتحان 2025 منعقد ہوگا ان شاءاللہ۔ جس میں مدارس کے ذمہ داران کے لیے اپنے طلبہ کی شراکت اختیاری ہوگی_
(3) رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کےذمہ داران کے ایماء پر ضلع مدھوبنی کے مدرسہ فلاح المسلمین بھوارہ کے استاذ مفتی روح اللہ صاحب قاسمی اور مدرسہ محمود العلوم دملہ و مدرسہ رحمانیہ یکہتہ سے ایک ایک ذمہ دار شخصیت کو رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھوبنی کے مجلس عاملہ میں بحیثیت رکن نامزد کیا جاتا ہے ان تینوں ارکان کو اعتماد میں لینے کے لیے مجلس عاملہ کے ارکان سے تین وفود طے کر دیے گئے ہیں_
(4) اگلی نشست ان شاءاللہ 5/ دسمبر 2024 بروز جمعرات صبح 10 بجے "مدرسہ فلاح المسلمین بھوارہ یا جامعہ دارالسلام اجرا ” میں منعقد ہوگی جس میں رابطہ کے جملہ ارکان اور اجتماعی امتحان میں شرکت کرنے والے مدارس کے ذمہ داران جمع ہوں گے_
اس مشاورتی نشست کے اختتام کے بعد شاہین اکیڈمی کے ڈائریکٹر حضرت مفتی محمد مہتاب عالم قاسمی نے اکیڈمی کے طلبہ کے ششماہی امتحان میں پوزیشن لانے والے طلبہ کے لیے مختصر انعامی پروگرام بھی منعقد کیا جس میں رابطہ کےاراکین حضرات علماء کرام کے دست مبارک سے مختلف جماعتوں میں پوزیشن لانے والے طلبہ کو انعام سے نوازا گیا پھر اخیر میں صدر محترم مفتی انوار احمد قاسمی نے صدارتی خطاب کرنے کے بعد دعا کی، اور حضرت مفتی محمد مہتاب عالم قاسمی کے اظہار تشکر اور دعوت ظہرانہ پر یہ مجلس بحسن وخوبی اختتام کو پہنچا ۔
اس مجلس میں مندرجہ ذیل علماء کرام نے شرکت کی
(١) مفتی انوار احمد قاسمی سنگرام (٢)مولانا سلطان قاسمی جمیلا (٣)مولانا ابوالکلام قاسمی ڈومرا، (٤)حافظ عبدالرحمن صاحب جمیلا(٥) مولانا نصیر الدین رحمانی حیدرپور(٦) مولانا منظور الحق ڈبھاری (٧) مولانا حیات اللہ پنڈول (٨) مولانا رضوان حسن شکری (٩)قاضی عبدالباسط قاسمی مدھے پور (١٠)قاری شاہد اقبال جامعی پر سولیا(١١) مولانا عبداللہ عزرائیل صاحب برموتر مرزا پور
(١٢) مولانا عبدالناصر سبیلی(١٣) مفتی محمد سلیم الدین قاسمی پر سولیا/ ململ (١٤)مفتی مہتاب عالم قاسمی شکری۔
محمد سلیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع مدھو بنی 20 ربیع الثانی 1446ھ
24اکتوبر 2420جمعرات