ناموس رسالت سے متعلق جمیعت علماء بھاگلپور کا ڈی ایم بھاگلپور کو میمورنڈم

(بھاگلپور،ترجمان ملت )
 بھاگلپور :29 ستمبر 2024 کو غازی آباد کے ایک پروگرام میں یتی نرسنگھا نند کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق دیا گیا انتہائی قابل مذمت بیان جس سے پورے عالم اسلام کے مسلمانوں کو سخت تکلیف پہنچی اور پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور اس کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا لیکن افسوس ہے کہ اب تک اس شخص کو گرفتار کر کے اس پر مقدمہ نہیں چلایا گیا ہے اس سلسلے میں مولانا اسجد ناظری نظر صاحب جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بھاگلپور و مہتمم مدرسہ عربیہ احیاء العلوم ناتھ نگر کی قیادت میں ضلعی جمیعت کی جانب سے بھاگلپور کے ڈی ایم جناب نول کشور صاحب کو ایک میمورنڈم دیا گیا میمورنڈم میں لکھا گیا ہے کہ یتی نر سنگھانند کا یہ بیان انتہائی تکلیف دہ اور بھڑکاؤ ہے خاص طور پر مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دیا گیا یہ بیان امن و شانتی کو بھنگ کرنے والااورمذہبی جذبات کو بھڑکانے والا ہے ۔ ہندوستانی مسلمان ایسے گستاخانہ بیانات کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں کریں گے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ یتی نرسنگھا نند عادتا اپرادھی ہے 2022 میں اس نے اتراکھنڈ میں دھرم سنسد کے بینر تلے ایک پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف بے حد قابل مذمت،تکلیف دہ، گستاخانہ ،نفرت انگیز بیان دیا تھا اس کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی اور پھر 17 فروری 22ء کو اس شرط پر اسے ضمانت دی گئی تھی کہ وہ مستقبل میں اس قسم کے نفرت انگیز بیانات نہیں دیں گے لیکن اس کے باوجود اس نے مختلف منچوں سے نفرتی بیان دینا جاری رکھا میمورنڈم میں ڈی ایم بھاگلپور سے درخواست کی گئی کہ 29 ستمبر 24 کو پروگرام کرنے والے یتی نرسنگھا نند اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ہندوستانی قانون 2023 کی دھارا79، اے، 197سی اور ڈی،302، 299اور 352 کے تحت ایف ائی آر درج کرنے کی زحمت فرمائیں۔ میمورنڈم دینے والوں میں جمیعت علماء بھاگلپور کے جنرل سیکریٹری مولانا اسجد ناظری نظر، چھپرا یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی،قاضی شریعت بھاگلپور مولانا خورشید انور قاسمی، نصرت ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری مولانا زاہد حلیمی قاسمی سنہولہ کے قاضی شریعت مفتی نعمت اللہ قاسمی،اردو رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر حبیب مرشد خان، شارق منظور ایڈووکیٹ، روزنامہ انقلاب کے بھاگلپور نمائندہ جناب تسنیم کوثر، صحافی جناب قمر امان صاحب، روزنامہ پندار کے نمائندہ جناب خالد بصری صاحب اور مولانا امن ناظری شریک تھے۔ مرسلہ

 دفتر جمعیۃ علماء بھاگلپور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے